گل پلازہ آتشزدگی، صدر مملکت کی شہیدفائرفائٹر کو سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کی ہدایت
صدر مملکت کی جانب سے ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو گل پلازہ میں جاری ریسکیو اور فائرفائٹنگ آپریشن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کو سول ایوارڈ کے لئے نامزد کیا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ حکومت کو ہر قسم کی معاونت کی پیشکش بھی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: فجر شیخ پیا دیس سدھار گئیں
آگ کی صورت حال پر گفتگو
صدرمملکت نے ٹیلی فون رابطے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی صورتحال دریافت کی۔ آتشزدگی کے دوران شہید فائرفائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہا۔
آصف علی زرداری نے حکومتِ سندھ کو فرقان شوکت کو سول ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی طبی نگہداشت اور متاثرین کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے وفاقی وزراءکی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا
ایمرجنسی مینجمنٹ کے لئے اقدامات
صدر زرداری نے فائر سیفٹی قوانین کے نفاذ کے ساتھ تجارتی اور رہائشی عمارتوں میں حفاظتی معائنوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ مستقبل میں سانحات کی روک تھام ہو سکے۔
وزیراعظم کا اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آگ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو ہر قسم کی معاونت کی پیشکش بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔ شہری علاقوں میں آگ پر بروقت قابو پانے کے لئے مؤثر نظام انتہائی ضروری ہے۔
ایسے واقعات روکنے کے لئے مربوط نظام کی تشکیل میں معاونت کے لئے تیار ہیں۔








