حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو کیش انعامات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش
پاکستانی کھلاڑیوں کے کیش انعامات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش انعامات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب قرار دے دیا
حکومت کی جانب سے انعامات کی تفصیلات
حکومتی دستا ویز کے مطا بق حکومت کی جانب سے پا کستان کھلاڑیوں کو 20 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے انعامات دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مزید سستا ،انڈے مہنگے ہو گئے
اہم اعزازات اور انعامات
تفصیلات کے مطابق قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 15 کروڑ20 لاکھ روپے، کوچ سلمان اقبال بٹ کو ایک کروڑ 6 لاکھ روپے انعام ملا جب کہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے محمد آصف کو 25 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو میں بدعنوان اہلکاروں کے خلاف ایکشن، ہر وہ کام کریں گے جو ادارے کے لیے بہتر ہے: سی ای او رمضان بٹ
دیگر کھلاڑیوں کے انعامات
ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے احسن رمضان کو 5 لاکھ روپے کا انعام ملا، سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر محمد آصف کو 5 لاکھ، محمد نسیم اختر کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایک لاکھ روپے انعام ملا، جب کہ ساؤتھ ایشین ریجنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیتنے پر مختلف کھلاڑیوں کو 14 لاکھ 50 ہزار مالیت کے انعامات دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی لانچنگ کی تصدیق ہو گئی
اسپیشل اولمپکس کے انعامات
اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں مختلف میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 30 لاکھ 50 ہزار روپے کے انعامات سے نوازا گیا۔
سکواش اور ٹائک وونڈو چیمپئن شپ
ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مختلف قومی کھلاڑیوں کو 17 لاکھ 50 ہزار روپے، ورلڈ انڈر 23 انفرادی سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مختلف کھلاڑیوں کو 75 لاکھ روپے کے انعامات دیے گئے۔
ایشین اوپن عالمی ٹائک وونڈو چیمپئن شپ میں مختلف میڈلز حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کو 1 کروڑ 15 لاکھ روپے انعامات ملے۔








