مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر سٹے آرڈر دینے والا جج معطل

اسلام آباد: جج انعام اللہ کی معطلی
سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود سٹے آرڈر دینے والے جج انعام اللہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان بری ،تحریری فیصلہ جاری
چیف جسٹس کا حکم
اس حوالے سے چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کردیے اور انہیں سینئر سول جج سے او ایس ڈی بنا دیا۔ سینیئر سول جج انعام اللہ کو فوری طور پر ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست مسترد
انکوائری کا آغاز
چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا، سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔
عدالتی ذرائع کی معلومات
ایکپریس نیوز کا عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا۔