وفاقی حکومت نے سال 2026 میں سالانہ پبلک اور آپشنل چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کردیا
وفاقی حکومت کا چھٹیوں کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سالانہ پبلک اور آپشنل چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کردیا، جس کے مطابق رواں سال 11 عام تعطیلات اور 23 آپشنل چھٹیاں ہوں گی۔ یکم جنوری کے بعد 18 فروری اور یکم جولائی کو بینکس بند رہیں گے۔ 5 فروری یوم کشمیر، 23 مارچ کو پاکستان ڈے کی چھٹی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آئین کی پاسداری کے لیے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے، سینیٹر علی ظفر
چھٹیوں کی تفصیلات
اعلامیے کے مطابق 23، 22، 21 کو عیدالفطر کی متوقع چھٹیاں ہوں گی، یکم مئی لیبر ڈے اور 28 مئی کو یوم تکبیر پر بھی سرکاری چھٹی ہو گی۔ 29، 28، 27 مئی کو عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: خدام الحجاج 2026ء کے لیے سرکاری ملازمین کی سلیکشن میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
قومی تہواروں پر چھٹیاں
رواں سال 24 اور 25 جون کو نو اور 10 محرم جبکہ 14 اگست کو یوم آزادی کی چھٹی ہوگی، 25 اگست کو عید میلاد النبیﷺ، 9 نومبر کو اقبال ڈے منایا جائے گا۔ 25 دسمبر کو ملک بھر میں قائد اعظم ڈے پر عام تعطیل ہوگی۔ مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کی چھٹی بھی ہوگی.
سوشل میڈیا سے رابطہ
وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔کابینہ سیکریٹریٹ نے سال 2026 کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کیا۔ کابینہ ڈویژن نے قومی، اسلامی اور اقلیتوں کے تہواروں پر عام تعطیلات کا شیڈول جاری کیا ہے.شیڈول کے مطابق سال کی پہلی تعطیل یوم کشمیر پر 5 فروری… pic.twitter.com/mUaAFS0qxJ
— Atiq Chaudhary (@Atiqch1) January 19, 2026








