اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا راہگیروں پر حملہ،6 افراد شدید زخمی،5 کی حالت نازک
حملہ کا واقعہ
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی شہر حدیرہ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں کم از کم 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عشق میں ناکامی پر مردوں میں موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے یا پھر صنف نازک میں؟ طبی ماہرین نے معمہ حل کردیا
حملہ آور کا تعاقب
اسرائیلی میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان نے راہگیروں پر پے در پے چاقو کے وار کئے۔ زخمیوں کو گہرے گھاﺅ آئے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: خاتون اور بچی کے سیوریج ہول میں گرنے کا واقعہ، مقامی انتظامیہ کی بے حسی سامنے آگئی
زخمیوں کی حالت
زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے سبب انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ 3 کی حالت بھی تشویشناک ہے، ایک کو درمیانے درجے کا زخم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا اہم فیصلہ، ایمرجنسی سروسز اور ڈی سیز کو مراسلہ جاری
طبی امداد
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ماہرین پر مشتمل طبی ٹیم علاج معالجے میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم
پولیس کی کارروائی
اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حدیرہ میں چھرا گھونپنا دہشت گردانہ حملہ تھا، مشتبہ حملہ آور کو تعاقب کے بعد مار دیا گیا۔
حملہ آور کی شناخت
حملہ آور کی شناخت عرب شہری 36 سالہ احمد جبرین کے نام سے ہوئی، بتایا گیا ہے کہ یہ قریبی شہر ام الفہم کا رہائشی ہے۔ جس کا مجرمانہ ریکارڈ تلاش کیا جا رہا ہے۔







