کابل میں دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ
دھماکے کی تازہ ترین اطلاعات
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی تعلیم، تحفظ اور فلاح کی سمت اٹھ رہا ہے:رانا سکندر حیات
ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبررسانی ایجنسی کے مطابق طالبان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ابتدائی اطلاعات میں جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد بعد میں جاری کی جائے گی۔
تحقیقات کا عمل
وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش کے باعث جانا جاتا ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔








