جادو ٹونا کرنے اور اس کی تشہیر پر 6 ماہ سے 7 سال قید ، 10 لاکھ تک جرمانہ ہو گا،سینیٹ میں بل منظور
سینیٹ کا اہم فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا جس کے تحت جادو ٹونا کرنے یا اس کی تشہیر پر قید اور جرمانے کی سزا ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کے لیے شرمناک ہے:عظمیٰ بخاری
ترمیم کی تفصیلات
پبلک نیوز کے مطابق ترمیم میں تعزیرات پاکستان میں نئی دفعہ 297 الف شامل کی گئی اور یہ بل جادو، جادو ٹونا کی روک تھام سے متعلق ہے۔ جو شخص جادو ٹونا یا اس کی تشہیر کرے اسے 6 ماہ سے 7 سال تک قید ہو گی اور جرم کے مرتکب شخص کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔
دیگر بلوں کی منظوری
اس کے علاوہ سینیٹ نے وفاقی نصاب، نصابی کتب سے متعلق بل بھی منظور کر لیا۔ یہ بل سینیٹر عینی مری نے پیش کیا۔ سینیٹر سرمد علی کا پیش کردہ مسلم فیملی لاز ترمیمی بل مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔








