بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کیلئے تیار ہیں: خواجہ آصف
جے ایف 17 تھنڈر کی بڑھتی ہوئی طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کے لیے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد جے ایف 17 کی بہت ڈیمانڈ ہے، اور اس کی اہمیت یورپین جہازوں سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ تاہم، وزیر دفاع نے یہ نہیں بتایا کہ کس ملک کے ساتھ ہم معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی گانے نشر کرنے پر پابندی، پاکستانی ریڈیو سٹیشنز کا بڑا اقدام، وزارت اطلاعات و نشریات کا خیرمقدم
سیاسی تعلقات اور اختلافات
خواجہ آصف نے محمود خان اچکزئی اور نواز شریف کے دوستانہ تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے نوازشریف اور میرے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اگرچہ اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن اُن کی سیاست مسلمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور: سسرال والوں کا ناروا سلوک، خاتون 3 کمسن بچیوں کے ساتھ نہر میں کود گئی
سیاسی مسائل پر گفتگو
قبل ازیں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے پی ٹی آئی والوں کے بارے میں کہا کہ وہ دو نمبری نہیں بلکہ پانچ نمبری کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سیاست کا محور شخصیت نہیں، ملک ہونا چاہئے۔ دعا گو ہوں کہ محمود اچکزئی کی تقرری سے ایوان کا تقدس برقرار رہے۔ سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کا تقرر جلد ہو جائے گا۔
مسائل کا حل
انہوں نے مزید کہا کہ اگر گفت و شنید نیک نیتی سے ہو تو سارے مسئلے حل ہو جاتے ہیں، جیسے کہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔








