گل پلازہ میں آگ لگنے کا حادثہ قوم کے لیے انتہائی المناک اور شرمناک ہے، مفتی تقی عثمانی
کراچی میں آگ کا واقعہ
کراچی (آئی این پی ) ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پا سکنا ایک افسوسناک سوالیہ نشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیکہ اروڑا کے سری لنکن کرکٹرکمار سنگھاکارا کیساتھ افیئر کی خبروں پر اداکارہ کے قریبی ذرائع کا موقف آگیا
گل پلازہ واقعے کی تحقیق
اپنے ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ گل پلازہ واقعے میں بروقت مدد کیوں نہیں پہنچ سکی، اس کی بے لاگ تحقیق ضروری ہے۔ گل پلازہ میں آگ لگنے کا حادثہ قوم کے لیے انتہائی المناک اور شرمناک سانحہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی واقعات پر کیا افغانستان کے اندر کارروائی کی جائے گی؟ وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافی کے سوال کا جواب دیدیا
نقصانات اور حفاظتی اقدامات
انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں میں کتنی جانیں بے چارگی کا شکار ہو کر رخصت ہوگئیں، کتنے متوسط درجے کے تاجروں کا اربوں کا نقصان انہیں قلاش بنا گیا۔ حفاظتی انتظامات کو تیز اور مضبوط بنانا حکومت کا فرض ہے۔ جن لوگوں نے آخر کار انسانی جانیں بچانے کی خدمت انجام دیں وہ قابل ستائش ہیں۔
دعائیں
مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھاکہ اللہ تعالی شہدا کو اعلی درجات اور آفت زدگان کو نعم البدل عطا فرمائیں۔








