جی ایچ کیو حملہ کیس، وکلاء کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد
جی ایچ کیو حملہ کیس کی تازہ ترین خبر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جونیجو دور میں بے گھر مستحقین کے لیے کوارٹرز کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع ہوا، فی کوارٹر 26200 روپے کی رقم مختص تھی، یہ پراجیکٹ میرے محکمہ کے پلے پڑ گیا
عدالت کی سماعت
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج احمد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ، لبنان، شام، ایران یا یمن، اسرائیل بین الاقوامی قانون کی حدود سے باہر کام کر رہا ہے: عاصم افتخار
وکیل کی درخواست
وکیل فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی مشاورت کرنی ہے، ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے
پراسیکیوٹر کا مؤقف
پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس مقدمہ میں گرفتار نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل حکام کی تحویل میں ہیں، ان سے ملاقات سے متعلق اختیارات جیل حکام کے پاس ہیں، معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
عدالت کا فیصلہ
جج امجد علی شاہ نے پراسیکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔








