سانحہ گل پلازہ پر اداکارہ ہانیہ عامر کا ردعمل بھی آگیا
ہانیہ عامر کا سانحہ گل پلازہ پر ردعمل
کراچی (آئی این پی) کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ پر معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عبدالستار ایدھی جیسے لوگ انسانیت کی معراج اور معاشرے کی خوبصورتی ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز
جذباتی انسٹاگرام اسٹوری
انسٹاگرام اسٹوری پر ایک جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے سانحے کے حوالے سے غفلت اور حفاظتی اقدامات پر سوال اٹھایا ہے۔ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ گل پلازہ میں جو ہوا وہ نہایت دل دہلا دینے والا ہے، جس طرح قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کی کارروائی پر ناراض شخص نے ایسی چیز سسرال پارسل کر دی کہ جان کر ہی پیسنے چھوٹ جائیں
حادثے کے اسباب
اداکارہ نے لکھا کہ یہ محض ایک حادثہ نہیں تھا، بلکہ ایک یاددہانی ہے کہ کس طرح غفلت، حفاظتی انتظامات کی عدم موجودگی اور خاموشی کی قیمت عام لوگوں کو اپنے مستقبل سے چکانی پڑتی ہے۔
جوابدہی کا مطالبہ
ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ ہم متاثرین کے صرف تعزیت کے نہیں بلکہ جوابدہی کے بھی مقروض ہیں، اللہ پسماندگان کو اس ناقابل تصور نقصان پر صبر عطا فرمائے۔







