امریکا میں تاریخ رقم، پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا

نئی تاریخ کا آغاز

واشنگٹن (آئی این پی) امریکا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ریاست کی تاریخ میں پہلی بار گورنر کا عہدہ بھی خاتون رہنما ایبی گیل نے سنبھال لیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، پورے خطے کو جنگ میں جھونکا جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

تاریخی کامیابیاں

ورجینیا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ اٹارنی جنرل کا عہدہ سیاہ فام جے جونز نے سنبھالا۔ سابق رکن کانگریس ایبی گیل اسپین برجر گورنر بنی ہیں اور لیفٹی نینٹ گورنر کے عہدے پر غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف لیا۔ غزالہ ہاشمی ریاست کی بھی پہلی نائب گورنر خاتون ہیں۔ حلف برداری کے موقع پر انٹرفیتھ پرئیر بریک فاسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں امام شریف نے دعا کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی سے لاہور چاندی کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

تقریب کی رونق

اس موقع پر سینیٹر صدام ازلان سلیم اور سینیٹر کنعان بھی موجود تھے جبکہ ایڈمز اسکاوٹنگ امریکا اور گرلز اسکاوٹس نے اس موقع پر پریڈ میں حصہ لیا، جس کی قیادت رضوان جاکا، احسن اللہ، بیتھنی رشید اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر رضوان جاکا نے توقع ظاہر کی کہ ریاست میں اتحاد اور تنوع کو فروغ ملے گا۔

خدمات کا نیا عہد

ریاستی گورنر کے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے چیئر منصور قریشی نے اس موقع پر توقع ظاہر کی کہ نہ صرف گورنر اور لیفٹی نینٹ گورنر بلکہ پوری کابینہ ورجینیا میں بلاتفریق عوام، بالخصوص جنوب ایشیائی کمیونٹی کی خدمت کرے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...