وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد
لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کیلئے پاکستان نے تین شرائط رکھ دی ہیں، بھارتی میڈیا کا دعوی
صارفین کی مشکلات
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو کے ہزاروں صارفین سولر گرین میٹرز سے محروم رہیں گے، نیپرا نے میٹر لگانے کی ہدایت کی تھی لیکن وزارت توانائی نے پابندی لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں دوست نے دوست کو افطاری کے بہانے گھر بلا کر قتل کر دیا
وزارت توانائی کے احکامات
انہوں نے کہا کہ ہم وزارت توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، سولر گرین میٹر لگانے پر پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست نہیں کی جا سکتی: بیرسٹر سیف
نئی پالیسی کا انتظار
لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو سولر گرین میٹر لگانا بند کر دیئے ہیں، اب نئی سولر گرین میٹر پالیسی آنے پر ہی میٹر لگائے جائیں گے。
دیگر ڈسکوز کی صورتحال
حکام نے یہ بھی کہا کہ دیگر تمام ڈسکوز نے بھی سولر کنکشن دینا بند کر دیئے ہیں۔








