وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد
لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اسٹیشن میں فریاد لے کر آنے والی خاتون کو ایس ایچ او نے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
صارفین کی مشکلات
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو کے ہزاروں صارفین سولر گرین میٹرز سے محروم رہیں گے، نیپرا نے میٹر لگانے کی ہدایت کی تھی لیکن وزارت توانائی نے پابندی لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر رؤف امیر نے نامساعد حالات میں بھی وطن کا نام بلند کئے رکھا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) سینیٹر عبدالقیوم
وزارت توانائی کے احکامات
انہوں نے کہا کہ ہم وزارت توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، سولر گرین میٹر لگانے پر پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، 100 روپے رشوت کے الزام میں گرفتار ملزم 39 سال بعد باعزت بری
نئی پالیسی کا انتظار
لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو سولر گرین میٹر لگانا بند کر دیئے ہیں، اب نئی سولر گرین میٹر پالیسی آنے پر ہی میٹر لگائے جائیں گے。
دیگر ڈسکوز کی صورتحال
حکام نے یہ بھی کہا کہ دیگر تمام ڈسکوز نے بھی سولر کنکشن دینا بند کر دیئے ہیں۔








