سیاست سیاستدانوں کو ہی کرنی چاہیے، آپ کے کچھ شکوے آج کے ہیں ہمارے کل کے ہیں: رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ کا سیاسی بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاست سیاستدانوں کو ہی کرنی چاہیے۔ آپ کے کچھ شکوے آج کے ہیں، ہمارے کل کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رات انتہائی بے چینی میں گزاری، علی الصبح ہی بیدار ہو گیا، مفت لاہور کی سیر کو جا رہے تھے، بریانی اور مرغ پلاؤ کی دیگیں ہر بس میں تھیں اور جوس کے ڈبے بھی۔

سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال

''جنگ'' کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں رانا ثنا اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سیاستدانوں کو ہی کرنی چاہیے۔ 1990 کی دہائی میں دو سیاسی خاندانوں کی لڑائی میں ایک دہائی گزر گئی، تاہم بعد ازاں ان دونوں سیاسی خاندانوں نے مل کر چارٹر آف ڈیموکریسی کیا۔ یہی عدالتِ عظمیٰ تھی جس نے اس وقت ایک فیصلہ کیا تھا، فیصلہ یہ تھا کہ آپ نے تنخواہ نہیں لی لیکن لے سکتے تھے، اس لیے آپ وزارتِ عظمیٰ کی کرسی سے ہٹ جائیں۔

دھرنوں اور سیاسی جماعتوں کے رویے

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا چار چار ماہ کے دھرنے اسٹیبلشمنٹ نے دیئے تھے؟ ایک دن دو صاحبان یہ کہہ رہے تھے کہ ہم وزیراعظم کو گھسیٹ کر ایوان سے باہر نکالیں گے۔ وہی وزیراعظم بعد میں ان دونوں صاحبان کو فون کر کے کہہ رہے تھے کہ قوم کو ہماری ضرورت ہے، وزیراعظم نے بغیر کسی شرط کے مل بیٹھ کر بات کرنے کا کہا اور بجٹ والے دن وزیراعظم خود اپوزیشن کے بینچوں پر گئے اور ان سے ملاقات کی، آپ کے کچھ گلے شکوے آج کے ہیں اور ہمارے کل کے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...