ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ
ایئر فورس ون میں فنی خرابی
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے ایئر فورس ون کے عملے نے سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہونے کے بعد پرواز میں فنی خرابی دریافت کیا، جس کے بعد طیارہ واپس واشنگٹن موڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا
خرابی کی نشاندہی
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کے طیارے میں پرواز بھرتے ہی خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے، احتیاط کے پیشِ نظر ہم واپس مڑ رہے ہیں، صدر ٹرمپ نئے طیارے میں ڈیووس روانہ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کو ملک دشمنی قرار دیدیا
احتیاطی تدابیر
ترجمان کے مطابق ایئر فورس ون کو واپس جوائنٹ بیس اینڈریوز پر اتار لیا گیا، پرواز کے فوراً بعد طیارے کے عملے نے معمولی الیکٹرک خرابی کی نشاندہی کی، یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا، ہنگامی صورتحال کی اطلاع نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
ڈیووس کی جانب سفر
واپسی کے بعد صدر ٹرمپ ایک دوسرے طیارے میں سوار ہوں گے اور ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس کا اپنا سفر جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے پاس نہ بحریہ رہی، نہ فضائیہ، نہ فضائی نگرانی کا نظام اور نہ ہی ریڈار، ٹرمپ
صحافیوں سے گفتگو
ڈیووس روانگی سے قبل ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ یہ ایک دلچسپ سفر ہوگا۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہونے والا ہے، لیکن آپ کی نمائندگی بھرپور انداز میں کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی
اقوامِ متحدہ پر تنقید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران اپنی انتظامیہ کی کامیابیوں کی فہرست بیان کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ پر تنقید کی اور اس مؤقف کو دہرایا کہ امریکہ کو گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈجیوس میں تقریر کا ایجنڈا
وائٹ ہاؤس اس سے قبل کہہ چکا ہے کہ ڈیووس میں ٹرمپ کی تقریر کا محور رہائش کے اخراجات میں کمی سے متعلق ان کا ایجنڈا ہوگا۔








