سخت پابندیاں، امریکہ میں بھارتی طلبہ کے داخلوں میں 75 فیصد تک کی کمی آگئی
امریکا میں بھارتی طلبہ کی آمد میں کمی
ممبئی (ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سخت پابندیوں کے باعث امریکا میں بھارتی طلبہ کے داخلوں میں 75 فیصد تک کی کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے پتا ہوتا تو صدر نہ بنتا، ٹرمپ اپنے عہدے سے پریشان کیوں؟
امریکی ویزا کی مشکلات
بھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز کے مطابق، بھارتیوں کے لیے امریکی ویزا لینا انتہائی مشکل ہوگیا ہے اور ملازمت سمیت دیگر مواقع بھی محدود ہو گئے ہیں۔ بھارت پر امریکی سختی کی وجہ سے ویزا مسترد ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 3 خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد، وزیر اعلیٰ نے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا
مودی حکومت پر تنقید
ناقص خارجہ پالیسی کے باعث ویزا سختی پر بھارتی اخبار کی جانب سے مودی حکومت پر سخت تنقید کی گئی ہے۔
بھارتی ڈی پورٹیشن کی صورت حال
بھارتی اخبار میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں امریکا سے تقریباً 38 ہزار افراد ڈی پورٹ ہوئے، اور ان میں سب سے زیادہ بھارتی تھے۔








