وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب کی نئی ٹریفک پولیس یونیفارم کی منظوری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
دو مختلف یونیفارم کا تعارف
سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آفس اسٹاف اور فیلڈ اسٹاف کے لیے الگ الگ یونیفارم متعارف کرایا جائے گا۔ دفتری عملے کے لیے نیلے رنگ کا پینٹ کوٹ یونیفارم کا حصہ ہوگا، جبکہ فیلڈ میں تعینات اہلکاروں کے لیے جرسی اور ریفلیکٹر پر مشتمل یونیفارم مقرر کیا گیا ہے۔
یونیفارم کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں یونیفارم کی تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔








