ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ ٹرمپ کا بورڈ آف پیس نو آبادیاتی نظام کی نئی شکل ہے جس میں عراق کو تباہ کرنے والے ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان کی 3 ایئر بیسز پر حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر
پالیسی کی مخالفت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے لکھا کہ بورڈ آف پیس فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کا نیا نظام ہے۔ تعمیر نو کے نام پر غزہ پر امریکی قبضہ ناقابل قبول ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کا یہ موقف کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا، حقائق کے برعکس ہے۔ خود ٹرمپ کہہ چکا ہے کہ اس کا بورڈ آف پیس ایک دن اقوام متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہندو وکیل کافی دیر تک بھارت زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگواتے رہے، پاکستان بننے کے بعد سے یہ پہلا نعرہ ہے جو کانپور کی فضاؤں میں گونجا
پاکستان کے موقف کی وضاحت
ٹرمپ کے اس مؤقف کے بعد پاکستان کا بورڈ میں شمولیت کا کیا جواز؟ ہم ایک بار پھر بہت واضح انداز میں کہتے ہیں کہ پاکستان کی فوج کسی صورت بھی غزہ نہیں جانی چاہیے۔
سوشل میڈیا پر بیان
ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ ٹرمپ کا بورڈ آف پیس نو آبادیاتی نظام کی نئی شکل ہے جس میں عراق کو تباہ کرنے والے ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں۔ بورڈ آف پیس فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کا نیا نظام ہے۔ تعمیر نو کے نام پر… pic.twitter.com/S7WVKd89OJ
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) January 21, 2026








