حماس کو اپنے ہتھیار ترک کرنا ہوں گے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو اسے تباہ کردیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ کا حماس کو انتباہ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو اپنے ہتھیار ترک کرنا ہوں گے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو اسے تباہ کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نے ایک لاکھ، 63 ہزار کی حد بھی عبور کر لی
ورلڈ اکنامک فورم میں بیان
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی یہ واضح ہو جائے گا کہ حماس اپنے وعدے پر عمل کرتی ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم میں اتنی غلطیاں ہیں کہ حکومت کو 27 ویں ترمیم لانا ہی پڑے گی: بیرسٹر علی ظفر
حماس کے وعدے کی وضاحت
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’انہوں (حماس) نے اس پر اتفاق کیا تھا اور انہیں یہ کرنا ہوگا، ہمیں معلوم ہو جائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ دو یا تین دنوں میں اور یقینی طور پر اگلے دو سے تین ہفتوں کے اندر کہ وہ یہ کرتے ہیں یا نہیں‘۔
سخت انتباہ
ٹرمپ نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو انہیں بہت تیزی سے تباہ کر دیا جائے گا۔ وہ مکمل طور پر نیست و نابود ہو جائیں گے‘۔








