سرگودھا میں بھوسے سے لدا ٹرک الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی
حادثے کی خبر
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا میں میلو وال سے دھوری روڈ پر تیز رفتار ٹرک الٹنے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا مشعال یوسفزئی کا بیان لغو اور جھوٹ پر مبنی ہے، سلمان اکرم راجہ نے کارروائی کا فیصلہ سنادیا
ٹرک کی تفصیلات
ریسکیو 1122 کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک بھوسے سے لدا ہوا تھا جو تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، جس پر 12 مزدور سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں ورچوئل اثاثہ جات ترمیمی بل منظور، بغیر لائسنس سروس دینے پر 5 سال قید اور 50 ملین جرمانہ ہوگا
ریسکیو کارروائی
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد علی، محمد عدیل، علی اور محمد امجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔








