پنجاب میں مارکیٹوں، عمارتوں، سکولوں اور ہائر رائز بلڈنگز کے حوالے سے اہم فیصلے،وزیر اعلیٰ نے 2 ہفتے کی مہلت دیدی
اہم فیصلے پنجاب میں
لاہور (طیبہ بخاری سے) پنجاب میں مارکیٹوں، عمارتوں، سکولوں اور ہائر رائز بلڈنگز کے حوالے سے اہم فیصلے، وزیر اعلیٰ نے 2 ہفتے کی مہلت دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کردیا گیا
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اہم اجلاس ہوا۔ اس موقع پر فائر آڈٹ، 2 ہفتوں کا الٹی میٹم، تھرمل ڈرونز، جیو ٹیگڈ فائر ہائیڈرینٹس، بلڈنگ کوڈز 2022 کا نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبے بھر کی تمام مارکیٹوں، عمارتوں، سکولوں اور ہائر رائز بلڈنگز کا فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپر ٹیکس کیس؛ سپریم کورٹ میں سگریٹ پر ٹیکس، قیمت اور منافع پر بحث
فائر ڈرل اور حفاظتی اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر میں فائر ڈرل کرانے کا بھی حکم دیدیا اور فائر سیفٹی حفاظتی ضوابط مکمل کرنے کے لئے 2 ہفتے کی مہلت دے دی اور بلڈنگ سیفٹی ایکٹ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے؛ بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
خصوصی اختیارات اور سیل کا قیام
اجلاس میں بلڈنگ سیفٹی ایکٹ پر عملدآرمد کے لئے پیرا فورس کو خصوصی اختیارات تفویض کرنے اور خصوصی سیل بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صوبہ بھر میں تمام عمارتوں میں داخلی اور خارجی راستے کلیئر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ تمام عمارتوں میں حفاظتی سائن ایج درست اور واضح ہونا بھی لازم قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 11 منصوبوں کی منظوری
جیو ٹیگڈ مقامات اور جدید ٹیکنالوجی
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 کی نشاندہی پر جیو ٹیگڈ مقامات پر واسافائر ہائیڈرینٹس کی تنصیب یقینی بنائے گا۔ ریسکیو 1122 پنجاب کو فائر فائٹنگ کے لئے تھرمل اور دیگر ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کی تیاری زور و شور سے جاری۔ ’’ای بز ‘‘پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے 158 درخواستیں موصول
نئی تنصیبات اور مشاورت
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں 2 ہفتوں کے اندر تمام عمارتوں میں ایکسٹرنل فائر ہائیڈرینٹس نصب کیے جائیں گے۔ ریسکیو 1122 صوبہ بھر میں اہم مقامات کی جیو ٹیگنگ کرے گا۔ پنجاب حکومت انسانی اور عماراتی تحفظ کے لئے تمام صنعتی اداروں کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں فرزانہ نیناں کی کتاب “سرخ پھولوں کا شہر” کی تقریب رونمائی
ریسکیو 1122 کا کردار
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی ایشیا میں صرف ریسکیو 1122 پنجاب کو اقوام متحدہ کی سرٹیفکیشن حاصل ہے۔ اسی سال کے دوران ریسکیو 1122 سروسز پنجاب کی تمام تحصیلوں میں متعارف کرائی جائیں گی۔ پنجاب میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے باعث ریسکیو سروسز کی رسائی مزید بہتر ہوئی۔
وزیراعلیٰ کی وضاحت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عمارتوں میں آتشزدگی سے نمٹنے کے لئے ہمت کے ساتھ حکمت اور ٹیکنالوجی بھی ضروری ہے۔ عمارتی تحفظ یقینی بنانا ہوگا، عوام کی زندگی سے کھیلنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ پنجاب کی ہر تحصیل، ہر مارکیٹ، ہر بلڈنگ، ہر سکول، ہر ہائی رائز اب محفوظ ہوگا۔








