حماس کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ورنہ اس کا خاتمہ ہوجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

ڈیووس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم ہونے والی ہے، حماس کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ورنہ اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18 افراد ہلاک، 21 کو بچا لیا گیا

عالمی اقتصادی فورم

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں، امن کوششوں کی کامیابی کیلئے پُرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہر بچہ اہم اور ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہے: ثانیہ عاشق

غزہ امن بورڈ

غزہ میں امن بورڈ میں بہت سے ممالک شامل ہونا چاہتے ہیں، غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر تمام ممالک کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے مہدی حسن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

امریکہ کی کارروائیاں

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ناممکن اور بڑے کام کیے ہیں، میں نے دس ماہ میں 8 جنگیں بند کروائیں، دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، کئی جنگیں رکوائیں جس کے بعد دنیا مزید محفوظ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے ضابطہ فوجداری قانون میں بھی ترامیم لانے کا اعلان کر دیا

اقوام متحدہ اور دیگر ممالک

امریکی صدر نے کہا کہ ہر کوئی بورڈ آف پیس کا حصہ بننا چاہتا ہے، اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔ شام کے صدر سے بات کی، شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں “فرزندِ پاکستان ایوارڈ” چوہدری شفقت محمود کے نام

بھارت اور پاکستان کے تعلقات

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ میں نے دس ملین جانیں بچائیں، جنگیں رکوانے کے بعد بہت سے ممالک کے سربراہان میرے دوست بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ 10 لوگ جنہیں 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

بین الاقوامی شمولیت

بورڈ آف پیس میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا انتہائی اہم کردار ہے، گزشتہ سال کی نسبت آج دنیا امیر، محفوظ اور پُرامن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب

ایران کے ساتھ بات چیت

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، ایران بات کرنا چاہتا ہے اور ہم بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طبی ماہرین چین کے ساتھ صحت کے شعبے میں روابط مضبوط بنا رہے ہیں۔

تقریب میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں شریک تھے، ارجنٹائن، آرمینیا، آذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری اور انڈونیشیا نے بھی بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کی سزاؤں کی شدید مذمت

دستخط کا عمل

قازقستان، پاکستان اور کوسوو کے بورڈ آف پیس کےچارٹر پر دستخط شامل ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کیے۔ پیراگوئے اور قطر کے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط موجود ہیں۔

تشکر کا اظہار

امریکی صدر نے دستخط کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر کیا، سعودی عرب اور ترکیہ نے بھی بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...