ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری بھی ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ اگلے 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بارش جاری ہے، بارش کے باعث شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے۔ ٹریفک سست ہونے سے مختلف شاہرائوں پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے میگزین میں سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی صلاحیتوں کی تعریف کی

شہریوں کے لیے ہدایات

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں۔ کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جن میں مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا خیبرپختونخوا سیکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں، ہمارا قصور نہیں، آپ اپنی پالیسیاں تبدیل کریں، سہیل آفریدی

موسم کی صورتحال

میانوالی اور گردونواح میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش شروع ہے، بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ کاشت کار کہتے ہیں کہ موجودہ بارش گندم کی فصل کے لئے مفید ثابت ہو گی۔ رائیونڈ اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، بارش کے بعد موسم میں خنکی بڑھ گئی۔ لیسکو کے متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے، سنتھر روڈ، سلطان کے، مانگا منڈی سمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان اب بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل سکتا ہے مگر کیسے؟

سیالکوٹ اور دیگر علاقے

سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کرک میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، افغان سرحد کھولنے پر اتفاق

کراچی میں بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، نارتھ ناظم آباد میں شادمان ٹاؤن اور اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان، پہاڑپور شہر اور مضافات میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں :چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ

لواری ٹنل میں برفباری

لواری ٹنل اور اطراف میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک لواری ٹنل کے اطراف 5 انچ برف پڑ چکی ہے، این ایچ اے کی مشینری لواری اپروچ روڈ پر سنو کلیئرنس میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خدا نے ہارنے کے لیے نہیں سیکھنے، سنبھلنے اور چمکنے کے لیے پیدا کیا ہے، جیتنے کی نیت زندہ رکھو، جذبے کے ساتھ آگے بڑھو اور اپنی تقدیر خود رقم کرو

وادی نیلم اور بلوچستان میں حالات

وادی نیلم میں موسم ابر آلود ہے، آسمان گہرے بادلوں سے ڈھک گیا ہے۔ سردی کی لہر برقرار ہے، درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گرگیا۔ سنجایوی اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹھ گھنٹے میں پانچ پرچے: ایک ایسا مشکل امتحان جس کے لیے پورا ملک رک جاتا ہے

بلوچستان میں بارش اور برفباری

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری جاری ہے۔ این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے خوجک پاس اور شمالی علاقوں میں ہائی ویز سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پشاور اور خیبر میں حالات

پیسکو ریجن میں بارش کی وجہ سے پشاور، مردان، بنوں، خیبر، ڈی آئی خان سرکل میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر پیسکو کے 35 فیڈرز بارش کی وجہ سے ٹرپ ہوئے ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...