ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
پھر ایک بار بدنظری جیسی صورتحال کا شکار دکھائی دے رہے ہیں اس کا اثر آپ کی صحت پر بھی پڑ رہا ہے، روٹین کے کاموں میں رکاوٹیں ہیں صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان نے عمران خان تک رسائی اور علاج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اللہ نے چاہا تو بہت بڑی مشکل سے نکل جائیں گے اور جس بھی شخص نے تنگ کیا ہوا ہے وہ بھی اب راستے سے ہٹ جائے گا، انشاءاللہ وہ بھی آج ہی۔
یہ بھی پڑھیں: کالرہ سٹیٹ مریم نواز ہیلتھ کلینک سرگودھامیں ڈاکٹر ٹانگ پر ٹانگ رکھے موبائل فون میں مصروف،مریضہ بے بسی کی تصویر بنی رہی، ویڈیو سامنے آگئی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنا صدقہ دیں آج محسوس ہو رہا ہے جیسے کسی جکڑن کا شکار ہو گئے ہیں اور جس بھی طرف سے پریشانی ہے وہ اسی وجہ سے ہے اس لئے یا حیی ّ یا قیوم کا ورد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے آبی جارحیت کی، بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے: احسن اقبال
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بعض اوقات کسی طرف قدم اٹھانے یا فیصلہ کرنے کے دن بڑے اچھے ہوتے ہیں آپ کو بھی اسی طرف توجہ دینا ہو گی، اپنے حالات بدلنے کےلئے مواقع سامنے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ جرمانہ
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی مشکل میں ہیں وہ انشاءاللہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوںگے آج اچھا دن ہے آپ کی رہنمائی کرے گا اور آپ کےلئے آسانیاں بھی دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی تاجر اتحاد کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار 15مئی کو ہوگا، ماہرین تجاویز دیں گے
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک ہم ضرورت پوری ہو گی اور جس بھی طرف سے اُمید لگا رکھی تھی وہ بھی انشاءاللہ پوری ہو گی اس لئے آج کے دن کو کامیاب قرار دیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خاتون کی سٹیج پر چڑھنے کی کوشش، گلوکار نے ردعمل کیا؟
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ اپنی زبان کا استعمال سوچ سمجھ کر کیا کریں اور جو کام کر سکتے ہیں اُس کا وعدہ ہی کیا کریں،دوسروں کی وجہ سے اپنی زندگی کو مشکل میں نہ ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بھارتی ڈرون سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ آج اپنی نظر لازمی اتاریں اور حاسدین لوگوں سے دور رہنے کی کوشش کریں۔آپ کو معلوم ہے وہ کون ہے، اسلئے آپ پر لازم ہے اپنی حفاظت۔
یہ بھی پڑھیں: نعمان حبیب نے علیزے شاہ کے ساتھ کام کا تجربہ شیئرکردیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صدقے کی ضرورت ہے روزانہ کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے، مخالفین بھی بڑھ گئے ہیں اور رکاوٹوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،آپ کو چاہئے کہ یا حیی ّ یا قیوم کا ورد 1000 مرتبہ روز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کینیا میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے 6 پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
محنت پر یقین رکھیں یہ وقت ہے اس کی قدر کر لیں اور اپنے موبائل فون کی جان چھوڑ دیں۔اس نے صرف خرابیاں دینی ہیں آپ خود کو مشکل میں نہ ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ: دکان میں آتشزدگی، ایک نوجوان جاں بحق
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے تبدیلی آنی ہے اور انشاءاللہ آپ کے حق میں آنی ہے، مگر یہ تب ممکن ہو گا جب آپ کی توجہ خود پر ہو گی جو مشکل لگتی ہے۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو اُس طرف سے فائدہ ملے گا جہاں سے اُمید بھی نہ تھی اور اب تو غیر متوقع راستے کھل رہے ہیں اور آپ کی نوکری وغیرہ میں تبدیلی کا بھی امکان پیدا ہو گیا ہے۔








