پنجاب حکومت کا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ
صوبائی حکومت کی انقلابی منصوبہ بندی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی حکومت نے اپنے انقلابی منصوبے "اپنی چھت، اپنا گھر" کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو ایک سنہرا تحفہ دیتے ہوئے صدیوں پرانی روایت جوائنٹ فیملی سسٹم کو برقرار رکھنے اور سماجی ترقی و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک انقلابی پیکیج تیار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا امریکی بحری جہازوں کو پاناما اور سوئز نہروں سے مفت گزارنے کا مطالبہ، ایک جہاز پر کتنا ٹول لیا جاتا ہے؟ جان کر ہوش اڑ جائیں۔
جوائنٹ فیملیز کے لیے خصوصی سہولیات
سانجھے چُلھے، سانجھے ویہڑے اور اپنی چھت بھی سانجھی کے تصور کے تحت، حکومت پنجاب نے جوائنٹ فیملیز کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک سے تنازع، ٹرمپ کی جانب سے خریدی گئی سرخ ٹیسلا کار کا اب کیا ہوگا؟ جانیے
انقلابی پروگرام کی توسیع
مریم نواز نے انقلابی پروگرام "اپنی چھت، اپنا گھر" کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسے جوائنٹ فیملیز تک بڑھا دیا ہے، جس کے تحت پنجاب کی جوائنٹ فیملیز کو اپنے گھروں کی توسیع کے لیے بلاسود اور بالکل آسان اقساط پر قرض فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گھروں کی توسیع کے لیے بلاسود قرضوں کے اجرا کی منظوری بھی دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا شالیمار ٹاؤن لاہور میں ’’مریم نواز سنٹر آف ایکسی لینس فار سپیشل ایجوکیشن سٹوڈنٹس کا دورہ
گھروں کی تعمیر کا بڑا ہدف
وزیر اعلیٰ پنجاب نے جون 2026ء تک ایک لاکھ 60 ہزار گھر بنانے کا بڑا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں جن شہریوں کے پاس اپنی زمین نہیں، انہیں زمین بھی فراہم کی جائے گی اور گھر بنانے کے لیے بلاسود اور آسان قرض بھی دیا جائے گا۔ مریم نواز نے "اپنی زمین، اپنا گھر" کے تحت 1534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں کے درمیان نئی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
پہلے مرحلے میں پلاٹس کی الاٹمنٹ
پہلے مرحلے میں جہلم میں 194، قصور میں 129، فیصل آباد میں 84 اور لودھراں میں 59 پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت خطے میں دہشت گردی میں ملوث، افغانستان کے ذریعے حملے کروا رہا ہے: پاکستان
جلد قرعہ اندازی کے اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی زمین، اپنا گھر کے پلاٹس کی جلد از جلد قرعہ اندازی کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ انہوں نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے فنڈز بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ،تفصیلی بریفنگ،بچوں کیلئے کھانا، دودھ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کی ہدایت
خصوصی اجلاس اور منصوبے کی تفصیلات
اس حوالے سے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈی جی پھاٹا نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر" کے رجسٹرڈ یوزرز کی تعداد 18 لاکھ 80 ہزار 81 ہے جبکہ درخواست گزاروں کی تعداد 10 لاکھ 66 ہزار 559 ہے۔ "اپنی چھت، اپنا گھر" پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں 67 ہزار 197 گھر آباد ہو چکے ہیں جب کہ 53 ہزار 843 مکانات زیر تعمیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حُمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر
تاریخی قرضے اور ریکوری کی شرح
بریفنگ کے مطابق "اپنی چھت، اپنا گھر" کے تحت 164 ارب 66 کروڑ روپے کے تاریخی قرضے جاری کیے جا چکے ہیں اور اس پروگرام کے تحت ریکوری کی شرح 99 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے "اپنی چھت، اپنا گھر" کے تحت دوسری قسط بھی جلد از جلد ادا کرنے کی ہدایت دی۔
متاثرہ خاندانوں کی سہولت کیلئے نئی پالیسی
مزید برآں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے "اپنی چھت، اپنا گھر" کے صارفین کے انتقال کی صورت میں پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو سہولت فراہم کی جا سکے.








