صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان کے اردن کے لیے نامزد سفیر خرم سرفراز خان کی ملاقات
صدر مملکت سے نامزد سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان کے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ریٹائرڈ) خرم سرفراز خان نے ملاقات کی۔ نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر صدر مملکت نے انہیں مبارکباد دی اور اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اردن کے ساتھ پاکستان کے کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کریں گے۔ نامزد سفیر کو فلسطین کے لیے بھی سفارتی تقرری حاصل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اگر قومی اسمبلی اورسینیٹ میں موجود ہے تو بہتر قائمہ کمیٹیوں میں بھی موجود رہیں، سینیٹر عرفان صدیقی
پاکستان اور اردن کے تعلقات
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق، صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہبی اقدار کی بنیاد پر مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ میں مقیم پاکستانی مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا
اردن کے فرمانروا کے لیے نیک خواہشات
انہوں نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم، اردن کے عوام اور فلسطینی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ نومبر میں اردن کے فرمانروا کے دورۂ پاکستان کے دوران سیاسی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی اور عوامی سطح پر روابط بشمول افرادی قوت اور مہارتوں کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
پاکستانی برادری کے کردار کی اہمیت
صدر مملکت نے اردن میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے وہاں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر قونصلر سہولیات، باقاعدہ روابط اور سفارت خانے و کمیونٹی کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔








