قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل غائب ہوگیا
قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل غائب
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل غائب ہو گیا۔ قومی اسمبلی یوٹیوب چینل پر قومی اسمبلی کی کارروائی براہ راست دکھائی جاتی تھی۔ چند روز سے قومی اسمبلی کی کارروائی یوٹیوب آفیشل لنک پر نہیں دکھائی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بننا معجزہ تھا، قائد اعظم کو2 بار روتے دیکھا، شاید انہیں اتنے بڑے پیمانے پر ہجرت اور قتل و غارت کا اندازہ نہ تھا ورنہ ضرور اس کا بندوبست کرتے
کیا حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی کو بلیک آئوٹ کر رہی ہے؟
رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی پر بھی قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی چند روز سے نہیں دکھائی جا رہی۔ اپوزیشن ارکان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بلیک آئوٹ کرنا چاہتی ہے۔
قومی اسمبلی حکام کا موقف
قومی اسمبلی حکام کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل تکنیکی فالٹ کی وجہ سے خراب ہے۔








