گل پلازا کے ملبے سے ڈیڑھ کلو سونا برآمد، پولیس نے مالک کے حوالے کردیا
کراچی میں گل پلازا کی آتش زدگی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں آتش زدگی کا شکار ہو کر تباہ ہونے والے گل پلازا کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔ ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے انکشاف کیا ہے کہ آج گل پلازا کا ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گل پلازا کی عمارت میں جیولرز کی دکان قائم تھی جہاں سے سونا ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے، الیکشن کمیشن
سونے کی واپسی
ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ ملنے والا ڈیڑھ کلو سونا دکان کے مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی تب شروع ہوگی جب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا، شیر افضل مروت
ریسکیو آپریشن میں غفلت
دوسری جانب سانحہ گل پلازا کے دوران ریسکیو آپریشن اور ملبہ اٹھانے کے عمل کے دوران سنگین غفلت کا مظاہرہ سامنے آیا ہے۔ گل پلازا کا ملبہ اٹھا کر لے جانے والے ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر گئیں۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر گرنے والی انسانی باقیات کو سول ہسپتال منتقل کیا۔
سانحہ کا افسوسناک پہلو
واضح رہے کہ کراچی کا بڑا کاروباری شاپنگ سینٹر گل پلازہ گزشتہ ہفتے آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہو چکی ہے، 77 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جاں بحق 15 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 48 لاشوں کے پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکے ہیں۔








