ہماری فوج مکمل تیار ہے، کسی بھی قسم کے حملے کو مکمل جنگ تصور کیا جائے گا: ایرانی حکام
ایران کی جانب سے انتباہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے حملے کو مکمل جنگ تصور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تمام ڈویژنل سپورٹس افسران سے روزانہ کی بنیاد پر گیمز کی رپورٹس لی جارہی ہیں، خضرافضال چودھری
حملے کے خدشات پر ایران کا موقف
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کے خدشے پر ایران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے حملے کو مکمل جنگ تصور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تھرسپارکر میں شدید گرمی اور پانی کی کمی سے 65 مور ہلاک
فوج کی تیاری
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی، بدترین صورتحال کے لیے ہماری فوج مکمل طور پر تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی مجموعی تعداد 51 کروڑ سے بھی تجاوز کرگئی، پی ٹی اے کی رپورٹ جاری
امریکی فوج کی نقل و حرکت
ایرانی حکام کے مطابق، امریکی فوجی نقل و حرکت کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے، محدود یا سرجیکل حملہ بھی ہوا تو سخت ترین جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں بانی پی ٹی آئی کا ناخن بھی نہیں ٹوٹا مگر انہوں نے چلانا شروع کردیا: شرجیل میمن
ٹرمپ کا بیان
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہماری بڑی فورس ایران کی جانب رواں دواں ہیں، بہت سے جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں۔
فورس کی تعیناتی
انہوں نے کہا کہ ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔








