اسلام آباد: تیندوے کا بچہ گردے کی بیماری کے باعث چل بسا
تیندوے کا بچہ سلطان کا انتقال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں تیندوے کا بچہ (سلطان) گردے کی بیماری کے باعث چل بسا۔
ریسکیو کی تفصیلات
ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق تیندوے کے مرنے والے بچے سلطان کو ہری پور سے ریسکیو کیا گیا تھا۔
بیماری کی تشخیص
گردے کی بیماری کی تشخیص کی تصدیق الٹی، خون کے ٹیسٹ، اور ایکسرے کے بعد ہوئی تھی۔ تیندوے کے بچے کے پوسٹ مارٹم کے نمونے مزید تجزیے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
نگہداشت کی صورتحال
ترجمان نے بتایا کہ تیندوے کا بچہ 24 گھنٹے ماہرین حیوانات کی نگرانی میں رہتا تھا۔