وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا جمعرات کو اڈیالہ جیل جانے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کا اڈیالہ جیل جانے کا اعلان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے جمعرات کو اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابرار نے صائم ایوب کو حفاظتی ڈھال فراہم کر دی
خطاب میں اہم اعلانات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سہیل آفریدی نے ہفتے کے دن مردان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے دن میں اور میری قیادت اڈیالہ جیل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری ارمغان سبحانی اور رانا فیاض عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے
مذاکرات کی ذمہ داریاں
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی گئی ہے، بہت جلد ہی ان چوروں، ڈاکوؤں اور ظالموں کا حساب ہوگا۔
احتجاج کا انعقاد
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی کی مردان آمد پر شہریوں نے احتجاج کیا اور عبدالولی خان سمیت دیگر جامعات کو اپنی زمینیں دینے والے افراد نے معاوضے کا مطالبہ کیا۔








