پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 11 فروری کو کرنے کا اعلان
نیلامی کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 11 فروری کو کرانے کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: معاملہ حکمت و فہم و فراست کے ساتھ ڈیل کیا جاتا تو عمران خان جو تیسرا رمضان جیل میں گزار رہا ہے شاید آج اڈیالہ جیل کے بجائے ہسپتال میں ہوتا، علی محمد خان
قیمتیں اور قواعد
ذرائع کے مطابق پلیئرز کی آکشن پاکستانی روپوں میں ہوگی۔کم سے کم قیمت 60 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ مہنگا ترین کھلاڑی 4 کروڑ 20 لاکھ میں خریدا جا سکے گا۔
ٹیم اسکواڈ ارکان کی تعداد 16 اور زیادہ سے زیادہ 20 مقرر کی گئی ہے جن میں غیرملکی کھلاڑی پانچ سے سات تک رکھے جاسکیں گے۔جبکہ ہر ٹیم میں تین یا چار غیر ملکی کھلاڑی پلینگ الیون کا حصہ ہوسکیں گے۔
حوصلہ افزائی کے لمحات
Pakistan players are in the house at Gaddafi Stadium, Lahore ️
All set for the HBL PSL Players’ Auction Workshop for the start of the #NewEra ⚡#HBLPSL pic.twitter.com/NhJ5654mNM
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 25, 2026








