پنجاب کو ایسا صوبہ بنانا ہے جہاں ہر شہری خود کو دھرتی کا اہم حصہ محسوس کرے:عظمیٰ بخاری
پنجاب کی ثقافت کا احیاء
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے صوبے کی ثقافتی اور مذہبی روایات کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت ہارس اینڈ کیٹل شو، میلہ چراغاں، بسنت اور مختلف مذہبی تہواروں کو دوبارہ سرکاری سطح پر منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مصری سرزمین پر کسی بھی حملے کے تباہ کن نتائج ہوں گے، مصر کا واشنگٹن کو انتباہ
عزم برائے خوشیوں کی فراہمی
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پنجاب کو ایک ایسا صوبہ بنانا ہے جہاں ہر شہری خود کو اس دھرتی کا اہم اور برابر حصہ محسوس کرے۔ حکومت عوام کو خوشیوں، تفریح اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد جانے والا تیزاب سے بھرہ ٹینکر مین جی ٹی روڈ پر الٹ گیا
بسنت کی تاریخی اہمیت
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بسنت پنجاب کی 800سال پرانی تاریخی روایت ہے جو بہار کی آمد اور نئی شروعات کی علامت ہے۔ یہ تہوار پنجاب کی ثقافتی شناخت اور روایتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔
بسنت کا سرکاری انعقاد
انہوں نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر بسنت کا انعقاد کرے گی، جو 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد ہوگی۔ اس موقع پر عوام کے لیے محفوظ، منظم اور خوشگوار ماحول کو یقینی بنایا جائے گا۔








