ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو ان دنوں بدنظری جیسی صورتحال کا سامنا ہے اور اس میں روحانی مدد لینے کی ضرورت ہے۔ آپ کالے ماش کا صدقہ دیں اور اپنی نظر بھی لازمی اتاریں.
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کچھ دنوں سے اپنی موجودہ جگہ سے تبدیلی کا پروگرام بنا رہے تھے وہ اب پوری طرح سے کوشش کریں انشاءاللہ اُن کو تبدیلی کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی.
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں مسلح افراد کو پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد نے روزگار کے حوالے سے اب کوئی قدم اٹھانا ہے وہ اللہ کا نام لے کر بسم اللہ کریں انشاءاللہ ان کو بڑی کامیابی حاصل ہونے کی اطلاع مل جائے گی.
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی دنوں سے بیماری والے خانے میں چل رہے تھے اور بندش محسوس کر رہے تھے وہ اب انشاءاللہ بندش سے نجات حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں.
یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج، چناب اور رودکوہیوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور ان بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے، آپ جس بھی موقع کی تلاش میں ہیں وہ اب آپ کے بے حد قریب موجود ہے.
یہ بھی پڑھیں: میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ سوڈان سے ہمارا دفاعی معاہدہ ہونے جا رہا ہے، دفاعی تجزیہ کار خالد چشتی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت اپنوں کی مخالفت والا خانہ کھلا ہوا ہے، آپ کو بے حد سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے اور کوشش کریں کہ چند دنوں کے لئے خاموشی سے دوری اختیار کریں.
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 3 حدیں کھو بیٹھا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کس مسئلے میں پڑے ہوئے ہیں آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ یہ کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے، غور کریں تو سمجھ میں آ جائے گا۔ آج وارننگ والا دن ہے.
یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کو کیا ہوا؟
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج بدنظری کا سامنا ہے، راشن کی صورت میں صدقہ دیں، نظر بھی اتاریں، اور یا کریم یا سلامُ کا ورد دن میں 1000 مرتبہ روزانہ کریں، یہ ضروری ہے.
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج آپ کو غیر متوقع طور پر کسی جگہ سے پیسوں کا حصول ممکن ہو سکتا ہے اور آپ کی ضرورت بھی انشاءاللہ پوری ہو گی اور قرض کے حوالے سے اچھا دن ہے.
یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں ایچ آئی وی کے کیسز 500 فیصد بڑھ گئے، طبی ہنگامی حالت نافذ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کے اردگرد ابھی سازشی لوگ موجود ہیں، آپ کو بے حد محتاط چلنا ہو گا اور اپنے دل کی بات کسی سے بھی نہیں کرنی، ان دنوں بعد نمازِ مغرب گھر سے کم نکلیں.
یہ بھی پڑھیں: کرم میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ نے چاہا آج ایک اچھا دن ثابت ہو گا، آپ جس بھی پریشانی میں تھے اُس سے نکلنے کا موقع ملے گا اور ایک بڑی ضرورت بھی پوری ہونے کی اُمید ہے.
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
اب حالات پھر بدل رہے ہیں، آپ کو بحکم اللہ اچھا موقع مل رہا ہے اور آپ کی ذاتی ضرورتیں بھی غیبی انداز سے پوری ہونے کی بڑی امید موجود ہے.








