عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ پر تشدد، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب
وزیر اعلیٰ پنجاب کا تشدد کے واقعے کا نوٹس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کی جانب سے اپنی بوڑھی والدہ پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ہر کام میں اپنا فائدہ دیکھتے ہیں ،منتخب ہونے کے بعد کن 3 ملکوں کے سربراہوں سے بات کی۔۔۔؟ حسین حقانی کھل کر بول پڑے
رپورٹ کی طلب
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
طبی سہولیات کی فراہمی
مریم نواز نے متاثرہ خاتون نور بی بی کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔