ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا امکان
فیصلہ کن لمحہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ آج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: توہین مذہب کے الزام میں تین ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی
مشاورت کا عمل
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے اس حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ بھی کولکتہ ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے
بائیکاٹ کی تجویز
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مکمل بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ صرف بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماں ڈوبتے بچوں کو بچانے کی کوشش میں ان کے ساتھ جاں بحق
ممکنہ بائیکاٹ
ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گی۔
چیئرمین پی سی بی کا مؤقف
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بھارت میں نہ کھیلنے کے مؤقف کی حمایت کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے دہرے معیار کو مسترد کرتا ہے۔








