فلم ’دھریندھر‘ کے اداکار ندیم خان گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
گرفتاری کا واقعہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ممبئی پولیس نے فلم ’دھریندھر‘ میں نظر آنے والے اداکار ندیم خان کو گھریلو ملازمہ سے شادی کا جھانسہ دے کر طویل عرصے تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں، کاروں، ایل سی ویز، وینز اور جیپوں کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ
خاتون کی شکایت
بھارتی میڈیا کے مطابق 41 سالہ خاتون نے شکایت درج کروائی کہ وہ مختلف اداکاروں کے گھروں میں کام کر چکی ہیں اور گزشتہ کئی برسوں ندیم خان کے گھر میں بھی کر رہی تھیں، دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور اداکار نے شادی کا وعدہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرز کا احتجاج، قومی ایئر لائن کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر
الزامات کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے وعدے پر اداکار نے گزشتہ 10 برس کے دوران متعدد بار ان کے ساتھ زیادتی کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کاروائیاں، 3 خوارج ہلاک، 3 زخمی
پولیس کاروائی
پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ اب اداکار نے شادی سے انکار کر دیا جس پر انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔
ندیم خان کی گرفتار
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ندیم خان کو اس شکایت پر 22 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔








