تین سال سے معیشت کی بہتری کا جھوٹ بولا جا رہا ہے، سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کی گفتگو
(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تین سال سے معیشت کی بہتری کا جھوٹ بولا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھندہ اور بندہ۔۔۔
معیشت کی صورتحال
لاہور میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور لوگ بےروزگار ہو رہے ہیں، سرمایہ کار پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اقوامِ متحدہ کو خط، فوجی جارحیت کی صورت میں سخت جواب کا اعلان
قانون کی عدم موجودگی
سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی قانون نہیں ہے، نہ ووٹ کی عزت ہے۔ پنجاب کے ارکان ہر قسم کی فسطائیت کے باوجود اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پیغام کا مستقبل
انہوں نے کہا کہ راجہ ناصر عباس نے بھی کہا ہے بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے کر آگے بڑھائیں گے۔








