ایران پر کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، متحدہ عرب امارات
یو اے ای کا عزم
ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران پر کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کا وی لاگ دیکھ کر بہت دکھ ہوا، بگ برادر کون؟
وزارت خارجہ کا بیان
اس حوالے سے اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے اپنی زمینی، فضائی یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران جنگ میں کون کون سے ہتھیار استعمال کر رہا ہے، ان کی مالیت اور صلاحیت کتنی ہے؟ غیر ملکی جریدے کے تہلکہ خیز انکشافات
لاجسٹک معاونت کی عدم فراہمی
وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے کسی قسم کی لاجسٹک معاونت بھی فراہم نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی شدہ خاتون کا بیک وقت 2 لوگوں سے معاشقہ، ایک عاشق نے چاقو مار کر قتل کردیا
بات چیت اور کشیدگی میں کمی
متحدہ عرب امارات نے موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔
بین الاقوامی قانون اور خود مختاری کا احترام
اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور ریاستی خود مختاری کے احترام پر یقین رکھتے ہیں اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔








