خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان کے بورڈ آف پیس میں جانے کیخلاف قرارداد منظور
پشاور میں قرارداد کی منظوری
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان کے بورڈ آف پیس میں جانے کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی کی خصوصی عدالت نے سینئر صحافی کے جواں سال کزن کے قاتل کو سزائے موت سنا دی
قرارداد کا پس منظر
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے پاکستان کے بورڈ آف پیس میں جانے کے خلاف قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے بنائے گئے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کو مسترد کیا جاتا ہے اور یہ کہنا ہے کہ بورڈ آف پیس کی تشکیل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پاس قرارداد کے منافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام کے امام کی مسلمانوں کو خدا سے ڈرنے اور ماہ مبارک رمضان کے بقیہ ایام سے فائدہ اٹھانے کی نصیحت
غزہ کی لیڈر شپ کا نظر انداز ہونا
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف پیس میں غزہ کی لیڈر شپ کو نظر انداز کیا گیا، فلسطینی ریاست کے قیام کو پس پشت ڈال کر اسرائیل کے عزائم کو تقویت دینے کی سازش ہے۔ پاکستان کا اصولی مؤقف ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت سے مطالبات
قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین اور غزہ کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف دو ٹوک اور اصولی مؤقف اختیار کرے۔








