12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم
اسلام آباد میں شادی ہالز اور کیفے کی بندش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہراقتدار میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسے انتظامات کیے ہیں کہ 60 ہزار سکھ یاتری واپسی پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں گے: سردار رمیش سنگھ اروڑہ
تاجروں کے لیے نوٹسز کی تقسیم
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے پولیس نے تاجروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹس کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
شورٹی بانڈز کی ضرورت
فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تاجروں سے شورٹی بانڈز بھی طلب کر لئے گئے ہیں، نوٹسز تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے جاری کئے گئے۔