ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
کچھ تبدیلی شروع ہونے کا امکان ہے اور اس کے اشارے آج ہی ملنا شروع ہو جائیں گے۔ جن لوگوں نے عرصہ دراز انتظار کیا ہے ان کے لئے سنہری موقع ہے۔ فائدہ اٹھالیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: نالے میں گِر کر جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی لاشیں آبائی گھر پہنچا دی گئیں۔
برج ثور
سیارہ زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
اپنوں کے ساتھ اختلافات دینے والا ستارہ ان دنوں زائچے میں ہے۔ بے حد محتاط رویہ رکھیں، چھوٹی سی بات بھی پکڑی جا سکتی ہے۔ آپ کو ابھی صورتحال کی نزاکت کا اندازہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی 16 سیریز کی قیمتیں گر گئیں
برج جوزہ
سیارہ عطارد (21 مئی سے 20 جون)
جو لوگ موبائل پر وقت ضائع کررہے ہیں وہ اپنے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔ ان دنوں آپ کو اپنے روزگار پر بار بار توجہ دینے کا مشورہ ہے، اچھے دن بار بارنہیں آتے، ان کی قدر کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: شرح پیدائش میں کمی، ویتنام میں صرف 2 بچے پیدا کرنے کی پابندی ختم
برج سرطان
سیارہ چاند (21 جون سے 20 جولائی)
جو لوگ کسی بھی مشکل میں تھے وہ ان شاءاللہ آج سے ریلیف حاصل کرنا شروع کر دیں گے اور صورت حال بدستور بہتر ہونے کی امید بھی ہے۔ اس لئے پوری توجہ خود پر رکھیں بس۔
یہ بھی پڑھیں: اگر انسانی حقوق میں ترقی نہ ہوئی تو …؟ پاکستان میں یورپی یونین کے نئے سفیر نے ’’نئے خطرات‘‘ کی نشاندہی کر دی
برج اسد
سیارہ شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
خود ہی تمام معاملات سے نکلنا ہے۔ بس غلطی کی نشاندہی ٹھیک انداز سے نہیں کر پا رہے، اس لئے غور کریں گے تو سب سامنے آ جائے گا۔ آج شام تک اصلاح ہو جائے تو آگے بڑھنے میں آسانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کی ضمانتیں مسترد
برج سنبلہ
سیارہ عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
آپ نے مالی حوالے سے اب نیا فیصلہ لینا ہے اور اس کے اسباب خود بخود سامنے آ جائیں گے بس اس پر عمل کریں اور صورت حال کو اپنے حق میں بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: سردیوں میں باربی کیو پوائنٹس پر پابندی، لاہور میں بڑا کریک ڈاؤن
برج میزان
سیارہ زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
ایک بار استخارہ ضرور کرلیں۔ اپنے معاملات کا خاص طور پر مخالفین کے حوالے سے تاکہ جو گڑ بڑ دکھائی دے رہی ہے اس کا ٹھیک طرح سے معلوم ہو سکے۔ آج صدقہ دینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کو ویزا نہ ملنے کے معاملے پر یو اے ای قونصل جنرل نے بیان جاری کردیا
برج عقرب
سیارہ مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
دشمن و دوست میں تمیز کریں۔ اس طرح تو آپ مشکل میں آ جائیں گے۔ اس وقت صورت حال نازک ہے ، کسی کے بارے میں اندازے غلط ثابت ہونے جا رہے ہیں محتاط ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کہاں ہوگی؟
برج قوس
سیارہ مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
جو لوگ کسی طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ وہ اگر اپنے اللہ سے امید لگائیں تو ان کے لئے زیادہ بہتر ہے۔ شرک بھی نہ ہوگا اور بحکم اللہ کام بھی ہو جائے گا۔ آج بہرحال بہتر دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت پر بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان
برج جدی
سیارہ زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
آج آپ کی ایک مشکل آسان ہوگی، انشاءاللہ اور جب تک حساس دین سے دور رہیں گے۔ بحکم اللہ بہتریاں ہی محسوس کریں گے جو لوگ ان میں رہیں گے وہ پریشان ہی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے ون ڈے میں محمد رضوان اور کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، کیا ہوا تھا؟ جانئے
برج دلو
سیارہ زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
اللہ نے چاہا تو آج کتنے بھی پریشان کیوں نہ ہوں۔ اس مشکل سے نکل جائیں گے۔ جو تنگ کررہی تھی اور اس کے ساتھ ہی ایک اچھی خبر بہت کچھ بہتر بھی کرنے میں مددگار ہوگی۔
برج حوت
سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
اللہ نے چاہا تو آج کتنے بھی پریشان کیوں نہ ہوں، اس مشکل سے نکل جائیں گے جو تنگ کرہی تھی اور اس کے ساتھ ہی ایک اچھی خبر بہت کچھ بہتر بھی کرنے میں مددگار ہوگی۔








