پنجاب کے وزیراعلیٰ کی ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر بنانے کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخی اقدام
لاہور (آ ئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا دبئی کا مستقبل خطرے میں ہے؟
نیورالوجسٹ کی تعیناتی
وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے ہر ڈی ایچ کیو میں نیورالوجسٹ اور پیڈزنیورالوجسٹ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ ہر ضلع میں ایک ڈاکٹر اور نرس کو فوری طور پر تین ماہ کی سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیووس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے بلاول بھٹو کی اہم ملاقات
ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ
مریم نواز شریف نے فوری طور پر سٹروک مریضوں کے لیے ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا آغاز کرنے کا حکم دیا۔ ضلعی ہسپتالوں کے ڈاکٹر فالج کے مریض کے فوری علاج کے لیے سپیشلسٹ اور کنسلٹنٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری
نرسز کی ٹریننگ اور آگاہی مہم
وزیراعلیٰ نے سٹروک مینجمنٹ سینٹر کے لیے نرسز ٹریننگ پروگرام شروع کرنے اور فالج کے علاج کے لیے عوامی آگاہی مہم کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فالج کے علاج میں گولڈن آورز کی اہمیت مسلمہ ہے، اور آگاہی مہم کی قیادت خود کروں گی۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء اللہ نے وی پی این استعمال کرنے والوں کو خوشخبری سنا دی
چلڈرن ہسپتالوں میں سینٹرز کا قیام
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر چلڈرن ہسپتال میں سٹروک مینجمنٹ سینٹر قائم کریں گے تاکہ مریضوں کو علاج کے لیے بڑے شہروں میں نہ جانا پڑے۔
پمز کے نیورالوجسٹ سے بریفنگ
خصوصی اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو پمز کے نیورالوجسٹ ڈاکٹر قاسم بشیر نے سٹروک مینجمنٹ پروگرام پر بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ 25 سال سے زائد عمر کے ہر 4 میں سے ایک شخص کو فالج کا خطرہ ہوتا ہے، اور فالج کے پری ہاسپٹل، ہاسپٹل اور پوسٹ ہاسپٹل کیئر کے لیے آگاہی اور ٹریننگ لازمی ہے۔








