سوئی ناردرن کے اپنے ہی ملازمین کا 41 کروڑ روپے سے زائد کے گیس پائپ کی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد میں گیس پائپ چوری کا انکشاف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئی ناردرن کے اپنے ہی ملازمین کا 41 کروڑ روپے سے زائد کے گیس پائپ کی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ، طیارہ حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی

پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس

چیئرمین نوید قمر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں گیس پائپ کی چوری سے 41 کروڑ روپے سے زائد نقصان کا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان یمن میں امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل پر یقین رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

آڈٹ حکام کی رپورٹ

جیو نیوز کے مطابق آڈٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسٹور سے 41 کروڑ روپے سے زائد کے پائپ چوری کیے گئے ہیں اور ایف آئی اے نے اس چوری پر مجموعی طور پر 41 انکوائریاں کی ہیں۔ ٹرکوں کے حساب سے ایس این جی پی ایل اسٹور سے مال نکالا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تم کیا شاہ رخ خان ہو، 4شادیوں کیسے کرلیں؟ جسٹس ہاشم کاکڑ کا مقتول کے والد سے استفسار

چوری کی سنجیدگی

ممبر کمیٹی شازیہ مری نے کہا کہ یہ ادارے کی اپنی چوری ہے، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ پہلے کہتے تھے لوگ چوری کرتے ہیں، اب ادارے کے ملازم ہی چوری کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کے دباؤ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا مسلم کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک، شائقین اور صحافی بھی بول پڑے

ریکوری کی صورتحال

حکام ایس این جی پی ایل کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کیمرے براہ راست ہیڈآفس میں رپورٹ کرتے ہیں۔ 41 کروڑ روپے میں سے 16 ملین روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے، سوئی ناردرن نے 41 لوگوں کو چوری کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: جب آپ لوگوں کی ماؤں بیٹیوں کے دوپٹے کھینچ کر ڈنڈے ماریں تو یہ ظلم ہے: کیپٹن (ر) صفدر

مقدمات اور ضمانت

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ 18 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں سب کی ضمانت ہوگئی۔ اس پر چیئرمین کمیٹی نوید قمر کا کہنا تھا کہ عدالت نے ان سب لوگوں کو ضمانت کیسے دے دی؟

یہ بھی پڑھیں: زیمبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے 3 پاکستانی وطن واپسی پر گرفتار

خصوصی کمیٹی کا قیام

حکام نے بتایاکہ ایس این جی پی ایل کے بورڈ نے اس کیس کیلئے خصوصی کمیٹی بنائی ہے، ایف آئی اے نے 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی ہے، ایف آئی اے نے سوئی ناردرن سے فارنزک آڈٹ کی درخواست کی ہے۔

تحقیقات کی درخواست

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف آئی اے سے پائپ چوری کی تحقیقات پر رپورٹ طلب کرلی ہے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...