معیشت میں بہتری کے واضح اشارے دکھائی دے رہے ہیں
معاشی آؤٹ لک رپورٹ کا اجرائ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ خزانہ نے جنوری تک معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: باغ خراب کرنے پر بکری کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا
مہنگائی کی توقعات
رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، دسمبر 2025ء میں مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں اوسط مہنگائی 5.15 فیصد تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف اور سرمایہ کاری سے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
معیشت میں بہتری
’’جنگ‘‘ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے مالی سال 2026ء کی پہلی ششماہی میں استحکام برقرار رکھا، مہنگائی قابو میں ہے، معیشت میں بہتری کے واضح اشارے دکھائی دے رہے ہیں۔ صنعتی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں، لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، بڑی صنعتوں کی شرحِ نمو جولائی سے نومبر تک 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تمام سرکاری و نجی ہسپتال الرٹ، نیپاہ وائرس کا پاکستان میں ابھی تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، محکمہ صحت سندھ
زرِ مبادلہ کی صورتحال
رپورٹ کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر میں استحکام آ چکا ہے، مالی نظم و ضبط کے باعث مالی اور پرائمری سرپلس حاصل ہو رہا ہے۔ ترسیلاتِ زر میں مضبوط اضافہ ہوا ہے جس سے بیرونی کھاتوں کو سہارا مل رہا ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی منڈیوں میں شامل ہو چکی ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
حکومتی اصلاحات
رپورٹ میں وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اکنامک گورننس اصلاحات کا آغاز ہو چکا ہے، نجی شعبے کی قیادت میں پائیدار معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔








