کراچی اور ڈھاکا کے درمیان براہ راست پروازیں 14 سال بعد کل سے دوبارہ شروع ہوں گی
براہ راست پروازوں کی بحالی
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی اور ڈھاکا کے درمیان براہ راست پروازیں 14 سال بعد 29 جنوری سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں نوجوان کرکٹر کی پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے موت
بیمان ایئرلائنز کی شروعات
بنگلا دیش کی قومی ایئرلائن بیمان ایئرلائنز جمعرات 29 جنوری سے ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہ راست نان اسٹاپ پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ یہ 14 سال کے طویل وقفے کے بعد بحالی کا پہلا موقع ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو جمعرات اور ہفتہ کے روز آپریٹ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ائیر شو میں انڈین ایئرفورس کا طیارہ تباہ، بھارتی ایروناٹکس کمپنی کے شیئرز گر گئے
ٹکٹس کی طلب
ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق پہلی پرواز کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ جبکہ دوسری پرواز کی 80 فیصد سے زائد نشستیں پہلے ہی بک ہو چکی ہیں۔ براہ راست فضائی رابطے کی بحالی سے مسافروں کا سفر نہ صرف تیز اور آرام دہ ہو گا بلکہ اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ ٹرانزٹ کے بغیر سفر کرنے کی بدولت کرایوں میں تقریباً 30 ہزار ٹکا تک کمی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر کارگو چارجز میں اضافہ، ایکسپورٹرز کا اظہار تشویش، ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کو خط
پرواز کا دورانیہ اور فاصلے
ڈھاکا اور کراچی کے درمیان تقریباً 1471 میل کا فاصلہ 162 نشستوں والے بوئنگ 737 طیارے کے ذریعے طے کیا جائے گا، اور پرواز کا دورانیہ تقریباً 3 گھنٹے ہو گا۔ پہلے کے نظام کے تحت مسافروں کو مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک کے ذریعے سفر کرنا پڑتا تھا، جس سے وقت اور اخراجات دونوں میں اضافہ ہوتا تھا۔
مسافروں کے لئے نئی سہولتیں
ایئرلائن حکام نے کہا کہ براہ راست پروازوں سے دونوں ممالک کے مسافروں کو تیز اور آسان سفر کی سہولت فراہم ہو گی۔








