دُکی: چوری کی انوکھی واردات، چور اسسٹنٹ کمشنر آفس سے 270 کلو منشیات لےکر فرار
کوئٹہ: دُکی میں چوری کی حیران کن واردات
بلوچستان کے ضلع دُکی کے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں چوری کی ایک انوکھی واردات پیش آئی ہے جہاں چور 270 کلو منشیات چوری کرکے فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے بوشہر میں بجلی گھر سے اپنے عملے کو نکالنے کے لیے تیار ہیں، روس کا اعلان
چوری کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں واقع مال خانے کی کھڑکی توڑ کر داخل ہوئے اور وہاں رکھی 233 کلو افیون، 37 کلو چرس چرا کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ داروں پر کتنا ٹیکس ہونا چاہیے؟ سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کردیں
قانونی کارروائی
چوری ہونے والی منشیات مختلف چھاپوں میں لیویز نے پکڑی تھی اور اس منشیات کے حوالے سے کیسز تاحال عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
پولیس کی کارروائی
ایس ایچ او دکی فرمان علی کھوسہ نے بتایا کہ منشیات کی چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔








