عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دائر
راولپنڈی میں قانونی کارروائی
بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے بانی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں دائر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لین دین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
عدالت کا نوٹس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پراسیکیوشن کو کل کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن میرے سرہانے رہتا ہے، روحانی سکون کا ذریعہ ہے: ہالی ووڈ اداکار کا انکشاف
طبی معائنہ کی درخواست
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو جیل میں رسائی دی جائے۔ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر خرم مرزا اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو بانی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے، متعلقہ ڈاکٹرز بانی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔
خاندانی تشویش
بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے درخواست میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ان کی فیملی کو تشویش ہے۔








