پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی وکٹ صفر پر گر گئی
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی وکٹ صفر پر گر گئی، صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی چین میں قائم بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رکن شمولیت
میچ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، اراکین اسمبلی کو تعاون کیلئے خط لکھ دیا گیا
آسٹریلیا کی ٹیم کی صورتحال
پاکستان کے خلاف میچ میں آج ٹریویس ہیڈ آسٹریلیا کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ جوش انگلس، مچل مارش اور مارکس اسٹوائینس میچ میں دستیاب نہیں ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے ماہلی بئیرڈمین، جیک ایڈورڈز اور میتھیو رنشا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔
مستقبل کے میچز
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو ہو گا، سیریز کے تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہو گا。








